اوورسیز پاکستانیوں کو انتخاب میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

شہباز شریف، نواز شریف کو نہ لائے تو ریفرنس اسپیکر کو بھیجیں گے، بابر اعوان

بابر اعوان کے مطابق ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق بابراعوان کا کہنا ہے کہ انتخاب ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

دوہری شہریت رکھنے والوں کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، عدالت

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں