مستونگ: ریلوے کراسنگ پر ٹرالر مال گاڑی کی زد میں آگیا

فوٹو/ فائل


کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ٹرالر مال گاڑی کی زد میں آگیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی تافتان جاری رہی تھی کہ اس دورانِ اچانک ریلوے کراسنگ پر بائیس ویلر ٹرالر سامنے آگیا، حادثے میں ٹرین کا انجن اور ٹرالر دونوں تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے حادثے میں ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے  کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔  ٹریک کلیئر کرنے کیلئے کرین کو بھی منگوالیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید: بلوچستان کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس  پھاٹک کراس کرنے والی کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر سکھ یاتری تھے۔

شیخوپورہ میں ٹرین اور کوسٹر کے درمیان پیش آنے والے حادثے اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ  ریلوے کے تمام ایس او پیز پر فوری نظرثانی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر گہرے دکھ  اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اظہار کیا تھا.


متعلقہ خبریں