پی آئی اے: یورپ میں عائد پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے یورپ میں عائد پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے: امریکہ نے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت اپیل کرنا نقصان دہ ہو گا۔

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سیفٹی وجوہات کی بنا پر جون میں پی آئی اے پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کی تھی۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر عائد کردہ پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائیر میں دو ماہ قبل اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پی آئی اے پروازوں پر پابندی: پاکستان کا یورپی یونین میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستانی سفارتکار اور پی آئی اے حکام آئندہ ہفتے یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی میں اپیل دائرکریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں متعین پاکستان کے سفرا کے علاوہ پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرین سے بھی رابطےشروع کردیے گئے ہیں۔

پی آئی اے پیرس،میلان، کوپن ہیگن اور بارسلونا کے لیے ہفتے میں پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ قومی ایئرلائن برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔

برطانیہ اور یورپ کیلیے متبادل فضائی آپریشن،بحالی کی طرف گامزن

یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ جولائی 2020 میں یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں