کراچی: بجلی کی عدم فراہمی، تاجر برادری کا مظاہرہ و دھرنا

کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاجاً مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔

کے الیکٹر ک کے بجلی ٹیرف میں  ایک  روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ

ہم نیوز کے مطابق کراچی کی تاجر برادری احتجاجی مظاہرہ تین تلوار کلفٹن پہ کررہی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد زبردست نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔

تین تلوار کلفٹن پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تاجر برادری کے نمائندہ افراد کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے۔

کراچی:کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین کا اس ضمن میں استدلال ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی ان کے کاروبار کے لیے سخت تکلیف و پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔

شہر قائد میں تاجر برادری کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی میں محض چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔

کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان بھی احتجاج کرچکی ہیں۔

پی ٹی آئی نے تو وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ متعلقہ وزیر کراچی بھیجیں جو اس وقت تک واپس اسلام آباد نہ جائیں جب تک کہ کے الیکٹرک کا مسئلہ حل نہ ہو جائے۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی مختلف مواقع پر کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کا برملا اظہار کرچکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں