کراچی:کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل


اسلام آباد: نیپرا نے بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی اس ضمن میں کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کرے گی۔

نیپرا نے کےالیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا حکام کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات کرے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لے گی اورانہیں تلاش کرے گی۔

سپریم کورٹ نے نیپرا قانون کے سیکشن 26 پر عملدرآمد کا حکم دے دیا

ہم نیوز کے مطابق قائم کی جانے والی کمیٹی جولائی اور اگست کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق واقعات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نیپرا نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کی جانب سے تیاراورپیش کی جانے والی رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں