کراچی: کلفٹن سے غیر ملکی خاتون کی نعش برآمد

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ایک گھر سے غیر ملکی خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

کراچی: پولیس کی غربت نعش کی شناخت میں رکاوٹ بن گئی

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلفٹن بلاک 5 میں واقع گھر سے غیر ملکی خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جان کی بازی ہارنے والی غیر ملکی خاتون شادہ شدہ اور سینٹرل ایشین علاقے کی ہیں۔ خاتون کی جونعش برآمد ہوئی ہے وہ پھندا لگی ہوئی ہے۔

کراچی: پھندا لگی نعش برآمد، سرچ آپریشن میں ملزمان گرفتار

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ شادی شدہ غیر ملکی خاتون گزشتہ 15 سال سے ایک شہری کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے تو لگتا ہے کہ واقعہ خود کشی کا ہے لیکن حتمی طورپرکچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

کراچی لاک ڈاوُ ن: چھ افراد کی لاشیں برآمد، چار نے خود کشی کرلی

علاقہ پولیس نے نعش تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں