کراچی:ایف سی ایریا میں احتجاج، سڑک پہ آمد و رفت معطل

کراچی:ایف سی ایریا میں احتجاج، سڑک پہ آمد و رفت معطل

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں واقع پنجابی کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔

کراچی: گجر نالے کی صفائی کا دوسرا مرحلہ شروع، عوام کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ کی جانب سے مکانات نہ توڑنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

پنجابی کالونی ایف سی ایریا کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ناظم آباد سے لیاقت آباد دس نمبر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کی ہے۔

کراچی: گجر نالے پر تعمیر عمارتیں گرانے کے متعلق سروے شروع

ہم نیوز کے مطابق احتجاجاً بند کی جانے والی سڑک کے باعث سائٹ ایرای سے سپر ہائی وے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نالے کے اطراف 105 فٹ کے فاصلے تک مکانات پر نشانات لگائے گئے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق ان کے مکانات کو نشانات لگا کر ایک طرح سے تجاوزات میں شامل کیا گیا ہے جو صریحاً زیادتی کے مترادف ہے۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 5 روز بعد بھی مسائل برقرار

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرین کا استدلال ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ان کے مکانات کو نہیں گرایا جائے گا وگرنہ یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں