کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں  ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسجد کے قریب بم  دھماکہ ہوا تھا جس سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے مسجد کے قریب کھڑا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی

دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ثبوت اکھٹے کیے۔ ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں