نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی، شیخ رشید



لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نوازشریف پاکستان واپس نہ آئے اتو ان کی پارٹی بکھر جائے گی۔

محکمہ ریلوے کی میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آجاتا ہے تو اسکی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ ن لیگ متحد نہیں  رہے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن ش لیگ نہیں ہے۔ ش لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں نہیں گئی۔ مریم کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھراؤ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ہے۔ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ عمران خان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے 5سال پورے کریں گے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں دھرنا نہیں دے سکتیں۔

ریلوے کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رواں سال کی اچھی خبر ایم ایل ون منصوبہ اور دوسری خوشخبری کے سی آر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیاجائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے کا سنگل ٹریک بچھائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن شروع ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں