ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنےوالی ہے، عمران خان


اسلام آباد: چودھری نثار کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کی چہ میگوئیاں زور پکڑگئیں۔ کپتان نے بھی ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ اڑانے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” انشاللہ ایک بڑی وکٹ گرنےوالی ہے،اسلام آباد کی ایک بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے،اس لئے لاہور کا دورہ منسوخ کیا اور اسلام آباد جانا ضروری ہے۔”

چودھری نثار کی ممکنہ شمولیت  کے بارے میں سوال پربھی عمران خان نے گتھی نہ سلجھائی اوراپنی طبیعت خراب ہونےکے تاثر کو بھی رد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ’چودھری نثارکے بارے میں ابھی نہیں بتاؤں گا۔ کیا آپ کومیری طبیعت خراب لگتی ہے؟’

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ شہرسارا سجا ہوا ہے ہمیں تو ایک پبلیسٹی دینی تھی۔ دیکھیے گا سونامی پیس بننے والی 25 تاریخ کے بعد، یعنی ایک آئے گی عوام کی سونامی اور دوسری ہوگی تحریک انصاف کی سونامی۔’

کپتان نے لاہور کا دورہ منسوخ کرنے کی وجہ کچھ اوربتائی لیکن پارٹی رہنماؤں کے بیانات کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں۔

آجاسم شریف کا کہناتھا کہ دورہ طبیعت ناساز ہونے پرمنسوخ ہوا جب کہ دوسرے رہنماؤں نے سیکیورٹی خدشات کو وجہ قراردیا۔

تحریک انصاف کی طرف سے سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، ق لیگ کے رہنماؤں ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی ہاشم ڈوگر اور پنجاب کے صوبائی وزیر اقبال چنٹر کے بھتیجے عثمان چنٹر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنےکا اعلان کیاہے۔


متعلقہ خبریں