جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اقدار کیلئے خطرہ قرار دے دیا

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اقدار کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومبر میں شیڈول امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور صدارتی امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر ذاتی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکہ میں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکے باز قرار دے دیا۔

امریکی ریاست ڈلور میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں کبھی کسی صدر نے ایسی گفتگو نہیں کی جیسی ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے امریکی صدر کو امریکی اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نینسی پلوسی کورونا پابندیوں کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا شکار

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں کسی شخص سے اتنا مایوس نہیں ہوئے جتنا ٹرمپ سے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔


متعلقہ خبریں