پاک بحریہ کی فلم سرخرو کا پرومو جاری

پاک بحریہ نے خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کر دی

اسلام آباد: یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو کا پرومو جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکیو فلم بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔ گزشتہ برس 4 مارچ کو پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

بھارتی بحریہ کی دراندازی کی ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی اور ڈاکیو فلم پاک بحریہ کے بہادر ہیروز کی فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔

پاک بحریہ کی طرف سے ڈاکیو فلم 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں