وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے پیکج کا اعلان


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ  اس میں حصہ ڈالیں گے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کےلیے کوشاں ہیں۔ آج تاریخی دن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درکار ہوئی ہے۔ سیلاب سے تباہ کاریاں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں۔ کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹریکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔
کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں اندرون سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ہم نے ملکر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی ملکر کام کریں گے۔ کراچی والوں کے لیے پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کےساتھ سڑکوں کابھی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انہیں کراچی کی انفراسٹریکچر سے متعلق بھی بریف کیا۔


متعلقہ خبریں