کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،۔

کراچی میں  تاجر اور کاروباری طبقے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کارروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ حکومت کافرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیےمربوط پالیسی اختیارکی گئی۔ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کےفروغ سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے۔

تاجر وفد نے وزیراعظم کو کورونا کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی پر مبارک باد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے پیکج کا اعلان

تاجروں سے ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز، وزیر بحری امورعلی زیدی، وزیر آبی وسائی فیصل واوڈا، گورنرسندھ عمران اسماعیل، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔

وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کے مجھے آج خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں