گوجرانوالہ میں وکلاء کا پولیس کانسٹیبل پر تشدد، ویڈیو وائرل


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کچہری میں وکلاء نے پولیس کانسٹیبل کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر آباد کچہری میں پولیس کانسٹیبل اور وکیل طلعت فاروق میں جھگڑا ہوا جس پر وکلاء مشتعل ہو گئے اور انہوں  نے کانسٹیبل پر گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی۔

اس ضمن میں سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کانسٹیبل نے بزرگ وکیل طلعت فاروق جنجوعہ سے بدتمیزی کی تھی، بار نے سمجھانے کی کوشش کی تو کانسٹیبل نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

پی آئی سی حملہ کیس: گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت سننے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ پولیس کانسٹیبل کی درخواست پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں