بابر اعوان کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے ممبر مقرر

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

شہباز شریف، نواز شریف کو نہ لائے تو ریفرنس اسپیکر کو بھیجیں گے، بابر اعوان

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کا حق دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

شہباز شریف، نواز شریف کو نہ لائے تو ریفرنس اسپیکر کو بھیجیں گے، بابر اعوان

بابر اعوان کے مطابق ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق بابراعوان کا کہنا ہے کہ انتخاب ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

دوہری شہریت رکھنے والوں کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، عدالت

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں