کراچی: القاعدہ برصغیر کا اہم رکن گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات

کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے گڈاپ سے پولیس نے خفیہ اطلاع پر القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شہر میں کسی بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد، پانچ ڈیٹونیٹر،اس کی تاریں اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم بم بنانےکا ماہر ہے اور اس نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے۔

پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مطلوب دہشت گرد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے برآمد اسلحہ کا فارنزک کرایا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزم سے اس کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں