چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات


اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس میں روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج کےدرمیان تعاون پربات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی جنرل نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔ روسی جنرل نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔

مزید پڑھیں: مشترکہ تربیتی مشقیں، روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

خیال رہے کہ 13 مئی کو ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ افغانستان کی سلامتی اور ترقی کا راستہ پاکستان سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کی شراکت کے بغیر ناممکن ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا تعاون ضروری ہے.

 


متعلقہ خبریں