اسرائیل میں 3 ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا محل دریافت


لندن: اسرائیل میں ماہرین آثار قدیمہ نے 3 ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا محل دریافت کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ  محل کی تعمیر کے وقت یہودی بادشاہت قائم تھی۔

رپورٹ کے مطابق محل کی دریافت یروشلم کے اولڈ ٹاؤن حصے سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئی ہے۔

ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ پتھر سے بنی باقیات پر نقش نگاری کا کام ہوا ہے اور  یہ باقیات سلیقے اور صفائی سے دفنائی ہوئی تھیں۔

اسرائیل میں عباسی دور خلافت کے سکے دریافت

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ محل آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے محکمہ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ جس صفائی سے ستونوں اور پتھروں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھا گیا ہے اس پر بہت حیرانی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال یہ بات معلوم نہیں کی جا سکتی کہ ان باقیات کو کس نے اور کیوں چھپایا تھا تاہم اس کی کھوج لگانے کی پوری کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں