میسی کی بارسلونا کلب کے صدر پر کڑی تنقید


 بارسلونا: عالمی شہرت یافتہ لیونل میسی نے بارسلونا کلب کے صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جوزف ماریا نے ان سے وعدہ خلافی کی ہے۔

ایک انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا ہے کہ ہے کہ کلب کے صدر جوزف ماریا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سیزن کے آخر میں کلب چھوڑنے سے متعلق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے لیکن انھوں نے وعدہ خلافی کی اور انھیں کلب چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلا سیزن بارسلونا کی جانب سے ہی کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلب صدر کی جانب سے مجھے بتایا گیا ہے کہ میں 700 ملین یورو کی ادائیگی کی صورت میں ہی میں کلب چھوڑ سکتا ہوں جو کہ ناممکن ہے۔

میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے عمل میں مشکلات کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ کلب چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ ہے جس سے نہ صرف میں بلکہ میری فیملی بھی متاثر ہو گی۔

خیال رہے کہ میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کی درخواست کی تھی، جسے کلب کی طرف سےمسترد کر دیا گیا تھا۔

33 سالہ لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ مسلسل 16 سال سے اسی کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔


متعلقہ خبریں