عمر اکمل کیس: پی سی بی کی کھیلوں کی عالمی عدالت سے اہم درخواست


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے درخواست کی ہے وہ عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کریں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ویڈیو لنک پر سماعت کرنے سے دونوں فریقین کے اخراجات کم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کھیلوں کی ثالثی عدالت میں پی سی بی اور عمر اکمل فریقین ہیں۔

پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

قومی کرکٹر عمر اکمل نے سزا میں مزید کمی جب کہ پی سی بی نے سزا کم ہونے پر ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا 36 ماہ سے کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی۔

ثالثی عدالت نے دونوں فریقین سے اپیلوں کا پہلے ہی تبادلہ کر دیا ہے،دونوں فریقین 20 روز میں تمام کارروائی مکمل کر کے ثالثی عدالت کو جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں