کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن لائسنس میں تبدیلی کیلئے عوام سے رائے طلب


کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکڑک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تبدیلی کے لیے تین دن کے اندر عوام سے رائے طلب کر لی ہے۔

اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن سسٹم اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہی اور صارفین کو طویل لوڈ شیڈنگ، زائد بلنگ کے مسائل کا شکار ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں توسیع کی نہ اسے اپ گریڈ کیا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز،انڈسٹریل اسٹیٹس ودیگر کا اپنا ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے، کےالیکٹرک ان اداروں اورعمارتوں کو ایک پوائنٹ سے بجلی سپلائی کرتی ہے، یہ ادارے آگے کےالیکٹرک کی طرح خود بجلی تقسیم کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایسےعلاقوں اور اداروں کو کےالیکٹرک کے دائرہ کار سے باہر نکالاجائے گا، نیپراایکٹ کےتحت عوامی مفاد میں کےالیکٹرک کےلائسنس میں تبدیلی کا اختیار ہے۔

کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی بحال، کے الیکٹرک کا دعویٰ

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کےلائسنس میں تبدیلی سے بجلی فراہمی کیلئے مقابلے کی فضا پیدا ہو گی اور اس سے بجلی کی قیمت میں کمی اورسروس کوالٹی بھی بہتر ہو گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیپرا نے نومبر 2018 کو سیکشن 26 کے تحت لائسنس میں تبدیلی کیلئے لکھا تھا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ کےالیکٹرک نے اس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور وہ لائسنس میں تبدیلی کو روکنے کےعدالتی احکامات لے آئی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ، کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پرازخود نوٹس لیا تھا اور یکم ستمبرکو کےالیکٹرک کے خلاف نیپرا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں