صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 263ویں عرس کی تقریبات جاری



قصور: صوفی بزرگ اور شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے دو سو تریسٹھ ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ ان کی شاعری انسانیت، محبت اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدالحسن شاہ نے عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح مرقد کو عرق گلاب سے غسل دے کر اور مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی سے کیا تھا۔

عرس کی تقریب کے آغاز میں ملک کی ترقی و سلامتی، افواج پاکستان، کشمیر کے محصورین اور وباؤں و بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محکمہ اوقاف نے زائرین کو ہر قسم کی سہولت کی فراہمی کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین نے شرکت جاری ہے، عقیدت مندوں نے بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی، دعائیں مانگیں اور تلاوت قرآن پاک کی۔

دربار کے احاطے میں محفل نعت اور محفل سماع کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین بائیکر نے پاکستان میں قیام کے بعد اسلام قبول کر لیا

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری میں واحدانیت پر کامل یقین ، انسان دوستی اور عالم گیر محبت کا پیغام ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں