بلوچستان: خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

بلوچستان: خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

کوئٹہ: بلوچستان کی خاتون صحافی اور پی ٹی وی کی میزبان شاہینہ شاہین بلوچ کو تربت میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک سارجنٹ قتل کیس: سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی بری

پولیس کے مطابق شاہینہ شاہین کے شوہر واردات کے بعد فرار ہو گئے جب کہ مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب گچکی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی اور پھر  فرار ہوگیا۔

شاہینہ شاہین کا تعلق بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت شہر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دن دیہاڑے قتل کا مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

انہوں نے ابتدائی تعلیم تربت میں حاصل کی اور اس کے بعد فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی آف بلوچستان میں داخلہ لیا۔

شاہینہ نے فائن آرٹس میں 2018 میں نہ صرف بی ایس کی ڈگری حاصل کی بلکہ اپنی ذہانت کے باعث گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔

انہوں نے 2019 میں بلوچی زبان میں بھی ایم اے کی ڈگری فرسٹ پوزیشن کے ساتھ حاصل کی۔

وہ صحافت کے پیشے سے بھی وابستہ تھی اور ایک بلوچی میگزین دزگہار(سہیلی ) کی مدیر بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کیجانب سے واجب القتل کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں، فواد چوہدری

کوئٹہ میں یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران وہ پی ٹی وی بولان کے بلوچی زبان میں مارننگ شو کی میزبانی بھی کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز