جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا



لاہور: پاکستان میں لیگ سپن کے بادشاہ جادوگر لیگ اسپنر عبد القادر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ گُگلی ماسٹر کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ ایک شخص نہیں بلکہ ادارہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گگلی ماسٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

گگلی ماسٹر عبدالقادرکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا، جادوگر لیگ اسپنر عبد القادر نے 1977 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اور پھر ایسی شاندار کرکٹ کھیلی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔

عبدالقادر نے دنیائے کرکٹ میں لیگ اسپن بولنگ کا فن متعارف کرایا، کرکٹ میں گگلی کے جادوگر کو دنیائے فانی سے کوچ کیے ایک سال ہوگیا۔

گگلی ماسٹر کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہر روز ان کے والد کے لیے ملک کے کونے کونے سے دعائیہ فون کالز موصول ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کو کپتان برقرار رکھا جائے، عبدالقادر

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے لیے سرمایہ تھے ان کو صرف ہم ہی نہیں سارا ملک یاد کرتا ہے۔

عبدالقادر نے لیگ اسپن میں اس قدر مہارت حاصل کی کہ اس شعبے کو ان کے تذکرے کے بغیر نامکمل سمجھا جاتا ہے۔ اپنوں میں باؤ جی کے نام سے مشہور عبدالقادر انتہائی دلکش شخصیت کے مالک تھے۔

عبدالقادرکو 66 ٹیسٹ میچوں میں دو سو چھتیس اور ایک سوچار ایک روزہ میچوں میں ایک سو بتیس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

عبد القادر کے دوسرے بیٹے رحمان قادر نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ہمارے لیے پورا انسٹیٹیوٹ تھے۔ جو ان سے ہمیں ملا وہ ہم اپنے بچوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لیجنڈری پاکستانی اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم پندرہ ستمبر انیس سو پچپن کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ ایک برس قبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔


متعلقہ خبریں