کراچی کے منصوبوں پر 62 فیصد رقم وفاق، 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کریگی



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے منصوبوں پر  62 فیصد رقم وفاق، 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گورنر سندھ اور اسد عمر کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کی ہدایت

پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ منصوبے مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے سیاست الگ رکھیں، عوامی خدمت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آکر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اختیارات تقسیم ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کام نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، لوکل گورنمنٹ کا عملہ اور افسران فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں کراچی کے مسائل کے حل پر غور کررہے تھے، چند منصوبوں کے علاوہ تمام منصوبوں پر اتفاق رائے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اسد عمر کا 45 دن میں تعمیر کیے گئے اسپتال کا دورہ

اسد عمر نے کہا کہ ہم بحث میں نہیں پڑے کہ سندھ حکومت زیادہ پیسہ لگا رہی ہے یا وفاقی حکومت۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے اعادہ کیا  کہ یہ نہیں بتانا کون کتنے پیسے لگا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اس بات کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا 1100میں سے 800 ارب سندھ حکومت دے گی اور صرف 300ارب وفاق لگا رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 38فیصد خرچ کرے گی، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 62فیصد رقم وفاق فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے حقائق کو مسخ کرکے نہ بتایا جائے، کراچی کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں