دنیا میں 14 قلمدان سنبھالنے والا پہلا سیاستدان ہوں، شیخ رشید

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں 14 قلمدان سنبھالنے والا پہلا سیاستدان ہوں۔

عمران خان کی قیادت میں کراچی تبدیل ہونے جا رہا، شیخ رشید

ہم نیوزکے مطابق انہوں ںے کہا کہ لوگ میری پیشنگوئی کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں نے 40 سال قبل کہا تھا کہ چودھری محمد سرور پاکستانی سیاست میں آئیں گے اور آج وہ گورنر پنجاب ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انشااللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے حقیقی ورکرز کی طرف لوگ نہیں دیکھتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ہو یا ٹڈی دل کا حملہ، ہر آفت میں پاک فوج سینہ تان کر کھڑی ہوتی ہے۔

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بیماری سے گزرا ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب کے متعلق کہا کہ چاہتا ہوں کہ لوگ کتاب خرید کر پڑھیں۔

شیخ رشید احمد نے اپنی نئی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس میں تمام حقائق بیان کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں سب کچھ سچ لکھا گیا ہے۔

کتاب لکھنا چاہتا ہوں جو مرنے کے دس سال بعد چھپے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک کتاب اس سے قبل ’فرزند پاکستان‘ کے نام سے بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

انہوں نے کچھ دن قبل اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ ایک ایسی کتاب لکھنا چاہتے ہیں جو ان کے انتقال کے بعد شائع ہو۔


متعلقہ خبریں