مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہدا منایا، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: آج کے دن مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہدا منایا۔

ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کے دن شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کا دن پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کا عزم کرتا ہے۔

آج کے دن آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا جارہا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آرمی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس یادگار موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

ملک بھر میں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


متعلقہ خبریں