دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی


مانچسٹر: تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف اننگز کے اٹھارویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ 77 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ مالان 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اس میچ میں جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

میچ کے آغاز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 40 جب کہ اسٹوئنس نے 35 رنز بنائے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: حیدر علی نے ڈیبیو پر نصف سنچری بنا لی

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹونیس، ایلکس کیری، میکسویل، آسٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچ اسٹارک، رچرڈسن، اور زیمپا شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جو بٹلر، جونی بیراسٹرو، ڈیوڈ مالان، اؤن مورگن، ٹام بینٹن، معین علی، ٹام کرن، کرس جورڈن، عادل رشید، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں