ایوان صدر: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب

ایوان صدر: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب

اسلام آباد: ایوان صدر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات دیے۔

ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جب کہ ایئروائس مارشل ظفر اسلم کو ستارہ بسالت دیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا اور ونگ کمانڈر محمد عمر چودھری شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا۔

صدرمملکت نے لیفٹیننٹ کمانڈر عمیر افتخار کو ستارہ بسالت عطا کیا اورکیپٹن جنید عرفان عباسی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا۔

مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہدا منایا، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا۔ صوبیدار میجر منور خان کو بعد ازشہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا، صوبیدار منیر احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبیدار منیر احمد شہید کا اعزاز ان کی اہلیہ نے وصول کیا جب کہ حوالدار انجینئر محمد آصف شہید کو بعد ازشہادت ستارہ بسالت دیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات کے اعزاز سے نوازاگیا۔

ملک بھر میں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ہم نیوز کے مطابق حوالدارعبدالنصیر کو بعد ازشہادت ستارہ بسالت، حوالدار امیر ولی شاہ شہید کو بعدازشہادت ستارہ بسالت، نائیک سلیم اللہ کو بعد ازشہادت ستارہ بسالت، سپاہی عامر خان کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی رمز علی کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی انور جان کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی میر عالم کو بعد ازشہادت ستارہ بسالت، سپاہی سمیع اللہ بیگ کو بعد از شہادت ستارہ بسالت اور سپاہی امداد اللہ کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں