سندھ کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

کراچی: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری نے کورونا کے دوران جو راشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد کے بعد اہلِ کراچی کی امیدیں جاگ چکی ہیں جنہوں نے شہر قائد کی عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہی تھے جنہوں نے ایک کروڑ 60 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی اور ان کی تقسیم کردہ امداد کا بہت بڑا حصہ سندھ کے غریبوں کو پہنچا۔

قوم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، مراد سعید

مراد سعید نے کہا کہ آج 1100 ارب سے کراچی اور اہلِ کراچی کی تعمیر و فلاح کے سفر کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کراچی میں پانی کے مسائل کا حل مہیا کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام سیلابی پانی کی نذر ہوتے رہے، فرزند زرداری زیرزمین روپوش رہے، سندھ کو این ایف سی سے حصہ ملنے کا نہیں ،ملنے والی رقوم کی چوری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لوٹیں گی اور سندھ ڈاکہ زنی سے جلد نجات پائے گا۔


متعلقہ خبریں