شہباز شریف نا اہل ہو جا ئیں گے اور جیل جائیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی



اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نا اہل ہو جا ئیں گے اور جیل جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے گھر اے پی سی کیلئے تیار نہیں تھے، اب میزبانی کا ڈھول بلاول کے گلے پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی بہت آس تھی جو ٹوٹ گئی، جب انہیں کوئی امید نہیں رہی تو انہوں نے خود ہی پتھراوَ کرایا۔

دنیا میں 14 قلمدان سنبھالنے والا پہلا سیاستدان ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی پر ن لیگ گئی ہے جب کہ ش لیگ کا کوئی بندہ وہاں نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ حتمی نہیں ہے،اگر وہ نہیں آتے تو ان کی سیاست ٹیں پٹاس ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں