چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

ماسکو: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چین کے وزیر دفاع سے دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی چین کے وزیر دفاع سے بات چیت دورہ ماسکو میں ہوئی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اس وقت ماسکو کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی روس کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پربھی گفتگو ہوئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے پاک چین تعلقات پر بیان کو سراہتے ہیں، چینی سفارت خانہ

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے جنرل نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا تھا۔ روسی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا تھا۔

13 مئی کو ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ افغانستان کی سلامتی اور ترقی کا راستہ پاکستان سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کی شراکت کے بغیر ناممکن ہے۔

پاک چین کاروباری تعلقات مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا تعاون ازحد ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں