آج اکرام نوید کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


لاہور: پنجاب پاورڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کا الزام ہے کہ اکرام نوید نے نجی کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیب نے ملزم اکرام نوید کو 13 اپریل کو گرفتارکرکے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

گرفتاری کے بعد احتساب عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

گرفتاری کے بعد نیب نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ سابق سی ایف او نے دھوکا دہی اور فراڈ سے اپنے عزیزواقارب کے نام جائیدادیں کیں۔

نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید کے غیرقانونی اقدام نے حکومتی خزانے کو 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

احتساب بیوروکا کہنا ہے کہ اکرام نوید کو پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے مالی معاملات کے لیے ماہرانہ رائے دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

بطور سی ایف او کمپنی کے تمام مالی معاملات کا ریکارڈ اور اکاؤنٹس کی تفصیلات کےعلاوہ اندرونی معاملات کی مکمل ذمہ داری بھی ملزم کی تھی۔

اکرام نوید کی نشاندہی پر شہباز شریف کے داماد علی عمران کوبھی نیب نےطلب کیا تھا ۔

نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم اکرام نوید کو آج  احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں