این ایچ اے نے حب ریور پل کی حالت تسلی بخش قرار دے دی


اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والے حب ریور پل کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

این ایچ اے ساؤتھ بلوچستان کے رکن شاہد احسان کا کہنا ہے کہ پل اپنی ساخت کے اعتبار سے مستحکم ہے۔ اس کے ستون مضبوط ہیں اور ہیوی ٹریفک کا بوجھ برادشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حب ریور پل کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے وفاقی وزیر مرادسعید کو پل کی خستہ حالی سے متعلق شکایت کی تھی۔ جس کے بعد وفاقی وزیر نے این ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کی تھیں۔

اپر چترال: بارش سے رابطہ پل بہہ گیا، لوگوں کی نقل مکانی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ حب ریور پل کی حالت انتہائی خستہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کے پلرز کی سپورٹ کی دیواریں الگ ہو کر اکھڑ گئی ، لیکن پل پر اب بھی ہیوی ٹریفک رواں دواں ہیں۔

خوفناک پل سے گزرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پل سے گزرتے ہوئے خوف آتا ہے مگر مجبوری ہے کوئی اور راستہ نہیں۔


متعلقہ خبریں