کراچی: بلاول بھٹو نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔

دہشتگردوں کا راج ختم کر دیا اب کراچی کی ترقی پر کام کرنا ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سندھ پولیس کو واضح طورپر احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر مجرمان کی گرفت کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس افسوسناک سانحہ کی تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔

کراچی میں 10 ہزار روپے کے عوض بچیوں کے اغوا کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ کراچی میں پانچ سالہ کمسن بچی سے زیادتی اور پھر معصوم کا قتل انسانیت سوز ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ننھی پری پر زیادتی کے بعد تشدد اوراسے جلا دینا دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔

کراچی: اورنگی ٹاؤن، پھینکی جانے والی بچی دم توڑ گئی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے حکومت سندھ کو بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔


متعلقہ خبریں