ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مری، جہلم، ٹیکسلا، اٹک، سیالکوٹ اور کھاریاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شکرگڑھ، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور شانگلہ کے مختلف حصوں میں بھی تیزآندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک ے بیشتر حصوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ نارروال، ڈی جی خان، ملتان، بھکر، پشاور، ایبٹ آباد، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔


متعلقہ خبریں