حکومت کی کوشش ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو، مشیر خزانہ


کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے ملک میں قانون کی بالادستی ہو اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور گھنٹی بنا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ساری دنیا کی نظریں ہیں اور ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے پھر بھی آگے بڑھنا ہے تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے قانون کی بالادستی ہو اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔ برآمدات ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور ماضی میں ایکسپورٹ سیکٹر پر کوئی کام نہیں ہوا تاہم ہمارے کوشش ہے کہ برآمدات میں مزید اضافہ ہوا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹریکٹر 4 فیصد اور موٹر سائیکل میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈالرائزیشن کو صحیح جگہ پر لانے کے لیے تنقید برداشت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹارگٹ بھی بہتر ہوئے ہیں اب یہاں لوگ سرمایہ لگائیں تو حالات بہتر ہوں گے۔ اس وقت اسٹاک ایکسچینج دنیا کی چوتھی اور ایشیا کی پہلی بہتر مارکیٹ ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ احساس پروگرام سے 10 کروڑ افراد کو بلا امتیاز رقم دی گئی اور آئندہ ہفتے احساس پروگرام کی ایک اور قسط جاری کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں