ہم آج بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہید ہمارے ہیرو ہیں اور جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ ہم آج بھی اپنے سے کئی گناہ طاقتور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر فوجی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لیے 6 سمتبر صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلوں کی پہچان بھی ہے اور یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے طاقتور دشمن کو شکست دی تھی جس کے لیے ہم آج بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔ دشمن ہمارے خلاف لگاتار سازشوں کا جال بنتا آ رہا ہے لیکن ہم نے ہمیشہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنا دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم کی پاک فوج سے محبت لازوال ہے اور پاکستانی قوم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم پوری دنیا اور پاکستان میں امن کے خواہاں ہیں لیکن ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان نے ہمیشہ کی طرح ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے رکھا ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر خطے کا امن ایک مرتبہ پھر خطرے  ایک مرتبہ پھر امن کی غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پوری قوت سے لیس اور چوکنا ہے اور ہر طرح کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک فوج کے غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو اعزازات دیے۔ لیفٹیننٹ کرنل حافظ عبدالمالک اور لیفٹیننٹ کرنل عدنان امیر خان کو تمغہ بسالت دیا گیا، کیپٹن عرفان حسین اور کیپٹن حیدر ایوب کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

بریگیڈیئر ایوب حیدر، صوبیدار خورشید احمد، سپاہی محمد طیب، سپاہی محمد افتخار اور نائب صوبیدار ارشاد علی سمیت کئی غازیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

نائب صوبیدار شہید گل شہادت، حوالدار مشتاق احمد شہید، حوالدار عزیز الرحمان شہید، حوالدار افتخار احمد شہید، لارنس نائیک مرزا محمد آصف شہید، لارنس نائیک محمد جہانگیر بادشاہ شہید، سپاہی عثمان علی شہید، سپاہی گل رائب خان شہید سمیت دیگر کئی شہدا کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا جن کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

پاکستان آرمی  نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں 1960 سے لے کر اب تک 46 مشنز میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اس دوران 24 افسران سمیت 157 بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


متعلقہ خبریں