سندھ حکومت اور اس کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے، مرتضی وہاب



کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے کہ کراچی کو کسی اور کے حوالے کیا جائے گا، سندھ حکومت اور اس کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کو نظرانداز کرتی آ رہی ہے، اسے اب ذمہ داری نبھانی پڑے گی۔

سندھ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کا وعدہ پورا کیا،مرتضی وہاب

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اجلاس میں کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے کیونکہ کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا مقسم ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ وفاقی حکومت کو مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کی کامیابی کےلیے بااختیار موثر نظام تشکیل دیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں