شمالی وزیرستان میں آپریشن: مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک


اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران اہم اور مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن میں  دہشتگرد تنظیم کے 10 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میرعلی کےعلاقےحیدرخیل سےتھا۔ دہشتگرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران تین جوان شہید ، چار زخمی

ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد وسیم زکریاعلاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملےمیں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم سی ایس ایس افسرزبیداللہ داوڑکی شہادت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد وسیم سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم حسوخیل کےپاس آرمی قافلےپرحملے میں بھی ملوث تھا۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل تھے۔


متعلقہ خبریں