سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

سونا (gold)

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر11 پیسے مہنگا ہوا ہے جس میں بعد اس کی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 23 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 295 کی سطح پر بندا ہوا۔

آج  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 388,893,229 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,808,123,463 بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں