پاکستان، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر

پاکستان، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات افغانستان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے بات چیت کے دوران کہی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس کی معاشی ترقی چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے۔

افغانستان سے ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں، اقوام متحدہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان کے لیے نامزد پاکستان سفیر سے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی افغانستان کے لیے نامزد سفیر منصور احمد خان نے ملاقات کی۔

پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، وزیر اعظم

وزیر خارجہ نے بطور سفیر افغانستان میں ان کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نئے نامزد سفیر کو ملک کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔

افغانستان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے خصوصی ہدایات پر شکریہ ادا کیا۔

افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے افغانستان کے لیے نامزد سفیر منصور احمد خان اس سے قبل ویانا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں