لاہور: ایک ماہ قبل لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق



لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک ماہ قبل اگست میں لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انسداد پولیو پروگرام پنجاب کی انچارج سندس ارشاد نے بتایا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 11 تاریخ کو پولیو وائرس کے لیے ماحولیاتی سیمپلز لیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث انسداد پولیو مہم کافی عرصہ تک رکی رہیں جس کے باعث پولیو وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق صوبے میں  پولیو کے کیس ضلع  ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر آٹھ ماہ ہے جب کہ بہاولپور میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 13 سال ہے۔

افریقہ پولیو سے پاک براعظم قرار

ترجمان کے  مطابق ڈیرہ غازی غازی خان میں متاثرہ بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں متاثر ہوئے، متاثرہ بچہ وفات پا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے، دونوں بچوں کا تعلق متوسط دیہاتی گھرانے سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے،جبکہ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں