تفتیشی ٹیم کو جدید تربیت دیکر کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو جدید تربیت دیکر کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے کرپشن سے لوٹے گئے 363 ارب روپے برآمد کیے، ملکی اور بین الاقوامی ادارے نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انوسٹی گیشن افسروں کی ٹریننگ کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے،یہ ایک بااثر آلہ ہے جس سے انسانی صلاحیتوں کو عملی اورنتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔

رانا ثنااللہ کی نیب میں پیشی کی وجوہات: تفصیلات سامنے آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کےخلاف سب سے بڑا ادارہ ہے جس نے کمبائنڈانوسٹی گیشن ٹیم کا نیاسسٹم متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسروں کی صلاحیت کو مزید بہتر کرنے کے لیے 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب کیا اور تمام ریجنل آفیسز میں ٹریننگ سیل بنائے گئے۔


متعلقہ خبریں