سعودی عرب، پاکستان کا پر اعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیردفاع


اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے لیے بہت احترام رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے یہ بات سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر دفاع نے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
سعودی عرب، پاکستان کا پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے۔

سعودی عرب نے واٹس ایپ جیسی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیردفاع  پرویز خٹک نے اس بات کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے کہا کہ باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوراس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں