لاہور: سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے متعلق نیب رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید نے مبینہ طور پر نجی کمپنی زیڈ کے بی کو فائدہ پہنچانے کے لیے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

آشیانہ اسکینڈل کیس: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

ہم نیوز کے مطابق ملزم کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ ایل اواسی سے ملتان روڑ تک ڈبل سڑک تعمیرکرنے کی منظوری ہوئی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ شروع کرتے وقت پراجیکٹ کا کل تخمینہ 630 ملین لگایاگیا تھا لیکن سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو مجرمانہ ارادے کے ساتھ باربارتبدیل کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منصوبے کی باربار تبدیلی سے منصوبے کی لاگت سات گنا تک بڑھ گئی۔

تفتیشی ٹیم کو جدید تربیت دیکر کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

نیب رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے سابق چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید کو بے ضابطگیوں کے معاملے میں دو دن قبل گرفتار کیا تھا۔

نیب: دو سال کے دوران قومی خزانے میں 363.918 ارب روپے جمع کرائے

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اسرار سعید کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر  اسرار سعید کو اس سے قبل آشیانہ کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں