جمال خاشقجی قتل کیس: عدالت نے آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی

جمال خاشقجی قتل کیس: عدالت نے آٹھ ملزمان کو سزا سنادی

فوٹو: فائل


ریاض: جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کی عدالت نے آٹھ افراد کو سزا سنا دی ہے۔ آٹھ افراد کو مجموعی طور پر 124 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جمال خاشقجی کے بیٹوں کا والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان

ہم نیوز نے سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانچ مجرمان کو 20/20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  ایک مجرم کو دس سال اور دو مجرمان کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کی فوجی عدالت نے آٹھ افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ فوجداری قانون کی دفعہ 210 کے بموجب حتمی ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

ایس پی اے نے پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ آٹھ افراد کو 124 برس قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہے اور واجب التعمیل ہے۔ فوجداری قانون کی دفعہ 212 کے تحت اس پر عمل درآمد لازمی ہے۔

جمال خاشقجی قتل: ٹائم اسکوائر میں سال نو کی تقریب صحافیوں کے نام

ایس پی اے کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں مقتول کے ورثا کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری کے بعد دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں