حالیہ بارشوں سے تمام ڈیم مکمل طور پر بھر گئے، وزیراعظم کو بریفنگ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو حالیہ بارشوں سے ملک کے تمام ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے فلڈز کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیم بھرنےکی بدولت پانی کی دستیابی کی صورتحال تسلی بخش رہے۔گی۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل  نے وزیراعظم کو مون سون اور حالیہ بارشوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم نے وزیراعظم کو بارشوں سے جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں ماضی کی نسبت اس سال زیادہ بارشیں ہوئیں۔ اس وقت تمام دریاوَں میں درمیانےدرجےکا بہاوَہے،بریفنگ
حالیہ بارشوں سےملک کےتمام ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھرچکے ہیں۔

اجلاس کو چیف سیکریٹریز نے چاروں صوبوں میں حالیہ بارشوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون کا دورانیہ وسط ستمبر تک رہے گا۔ مزید سیلابی صورتحال کے پیدا ہونےکے امکانات بہت کم ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے فلڈز کے اجلاس کو پاک آرمی کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں سےمتعلق آگاہ کیاگیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں سے نقصانات: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مری، جہلم، ٹیکسلا، اٹک، سیالکوٹ اور کھاریاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شکرگڑھ، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور شانگلہ کے مختلف حصوں میں بھی تیزآندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک ے بیشتر حصوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ نارروال، ڈی جی خان، ملتان، بھکر، پشاور، ایبٹ آباد، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔


متعلقہ خبریں