کورونا کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

فائل فوٹو


برلن: جرمن سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وبا کے باعث گھروں میں ہونے والی تقریبات سمیت دیگر تقریبات پر 2023 تک پابندی برقرار رہ سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اگلے تین سال تک کورونا کہیں نہیں جا رہا ہے اور اس کی ویکسین سامنے آنے میں بھی کافی وقت درکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں غیر قانونی اجتماعات پر 22 لاکھ  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام کیلیے قومی ادارہ صحت کا اہم اقدام

خیال رہے کہ تین روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ آئندہ سال 2021 کے وسط کے بعد کورونا ویکسین بننے کی کوئی امید نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ثابت ہونے تک اس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں